• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص نشستوں پر حلف‘ KP اسمبلی اجلاس اتوار کو بلانے کا فیصلہ

پشاور(ایجنسیاں)خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے قبل گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ، صوبائی حکومت نے اسمبلی اجلاس 20جولائی (اتوار)کو بلانے کا فیصلہ کر لیا۔اس حوالے سے وزیرقانون نے اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری وزیراعلی علی امین گنڈاپورکو ارسال کردی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لیا جائے گا۔ممبران کی حلف برداری کے بعد 21جولائی کو سینیٹ انتخابات ہوں گے۔
اہم خبریں سے مزید