ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ جنگ )تھانہ کلاچی کی حدود میں واقع یادگار چوکی کے قریب نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکار شہید ہوگئے سی ٹی ڈی و مقامی پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے 1دہشتگرد ہلاک 2زخمی ہوگئے۔ پولیس نے،دستی بموں سمیت کلاشنکوف برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود میں یادگار چوکی کے قریب نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار ایکس سروس مین ہیڈکانسٹیبل غلام محمد اور کانسٹیبل شہزاد شہید ہوگئے، واقعہ کے بعد سی ٹی ڈی پولیس اور مقامی پولیس نے دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشتگرد مارا گیا، جبکہ دو دہشتگر دزخمی ہونے کی اطلاع ہے، ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے ایک کلاشنکوف بمعہ ایمونیشن ، دستی بم برآمد ہوئے ہیں ، پولیس کی جانب سے زخمی دہشتگردوں کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔