• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے مختلف شہروں میں بارشیں، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 ہلاک، درجنوں زخمی

لاہور(ایجنسیاں)لاہور‘فیصل آباد ‘رائے ونڈ ‘ شیخوپورہ‘اوکاڑہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں‘چھتیں‘دیواریں گرنے اورکرنٹ لگنے سے24گھنٹوں کے دوران مزید39افراد جاں بحق اوردرجنوں زخمی ہوگئے ‘ آزاد کشمیر میں اگلے 24گھنٹوں میں شدید سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں چھتیں گرنے، کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جان سے گئے۔ ٹھوکر نیاز بیگ کے نواحی گاں میں ایک ہی خاندان کے 5افراد، مومن پورہ میں 3افراد اور مشن کالونی و کوٹ جمال میں مزید 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ ہربنس پورہ میں کرنٹ لگنے سے دو بچے جان کی بازی ہار گئے۔فیصل آباد میں چھت گرنے کے دو مختلف واقعات میں میاں بیوی اور ماں بیٹا چل بسے ۔ رائیونڈ، شیخوپورہ، شاہ کوٹ، عارف والا، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ اور بورے والا سمیت مختلف علاقوں میں بھی جان لیوا حادثات پیش آئے۔
اہم خبریں سے مزید