کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مستر د کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکومت کا حصہ ضرور ہیں لیکن عوام کی آواز بننا بھی ہمارا فرض ہے‘اس فیصلے سے عوام کیلئے مہنگائی کا طوفان کھڑا ہوجائے گا‘پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف پیکیج پر فوری غور کیا جائے‘عوام پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں‘حکومت کو ایسے فیصلے کرتے وقت عوامی مشکلات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ مشکل فیصلوں میں عوام کی سہولت کو ترجیح دی جائے‘ ،ایم کیو ایم نے قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف حکومتی ساکھ کو نقصان پہنچے گا بلکہ عوام کے لئے بھی مہنگائی کا طوفان کھڑا ہوجائے گا۔