• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں مردوں کے مقابلے میں خواتین کو 30 فیصد کم تنخواہ دی جاتی ہے: رپورٹ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان میں مردوں کے مقابلے میں خواتین کو 30 فیصد کم تنخواہ دی جاتی ہے۔

بین الاقوامی لیبر تنظیم (آئی ایل او) کی 2025ء کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خواتین کو 25 فیصد کم یومیہ اجرت اور 30 فیصد کم ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے۔

بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کی تحقیق میں مردوں کے مقابلے میں تنخواہ دار خواتین زیادہ تعلیم یافتہ پائی گئیں، مزید یہ کہ عوامی شعبوں، باقاعدہ ملازمتوں، مستقل معاہدوں والی نوکریوں، پیشہ ورانہ شعبوں اور بڑی کمپنیوں میں مردوں کے مقابلے میں خواتین کے کام کرنے کے امکانات زیادہ ہیں۔

عالمی معیار کے اعتبار سے بھی پاکستان میں صنفی اجرت کا یہ فرق بہت زیادہ ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی ورک فورس میں خواتین کا حصہ صرف 13.5 فیصد ہے جو کہ جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید