• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر کا پتریاٹا میں 1122 آفس کا دورہ، ایمرجنسی سروسز کا جائزہ لیا

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے پتریاٹا میں ایمرجنسی دفتر کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر و دیگر موجود تھے۔صوبائی وزیر نے پتریاٹا میں ایمرجنسی سروسز کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو بہترین ایمرجنسی سروسز فراہم کر رہے ہیں۔ہمارے ریسکیورز اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے عوام کو ایمرجنسی سروسز فراہم کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر رضوان نصیر کی قیادت میں ریسکیورز بہترین فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
لاہور سے مزید