لاہور (خبرنگار)سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے حضرت سیّدنور شاہ ولی ؒ فیصل آباد کے عرس پردربار شریف کے پانچ کروڑ روپے مالیتی پروجیکٹ کا افتتاح کیا اور سالانہ عرس کا آغاز رسم چادر پوشی سے کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہوئے سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے ویژن کی روشنی میں " ماڈل شرائنز" کی تشکیل کا خواب شرمندہ تعبیرکردیا۔ مزارات و مساجد کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومت صوبہ بھرکے مزارات کوʼʼ ماڈل شرائنʼʼ کے طور پر آراستہ کر رہی ہے۔ وقف پراپرٹیز سے آمدن کے امکانات کونفع بخش بنا کر مزارات و مساجد کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حضرت سیّدنور شاہ ولی ؒنے امن و آشتی اور انسانیت کی عظمت کا درس دیا ۔