• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر صحت کاسیدمحمد حسین گورنمنٹ جنرل کم ٹی بی ہسپتال ساملی کا دورہ ،مریضوں کی عیادت کی

لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے سیدمحمد حسین گورنمنٹ جنرل کم ٹی بی ہسپتال ساملی کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر قیصر عباسی اور سی اینڈ ڈبلیو کے افسران موجود تھے۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے ٹی بی ہسپتال کے مختلف شعبہ جات،آپریشن تھیٹرزو وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ایم ایس ہسپتال نے خواجہ سلمان رفیق کو مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات سے آگاہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔
لاہور سے مزید