لاہور(نمائندہ خصوصی)جے یو آئی کے رہنما مولانا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ وطن عزیز رحمت دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم اور اللہ کے توحید کے نام پر بنا ہے یہ وطن قیامت کے دن تک آباد رہے گا اس وطن میں اسلامی نظام کے لیے ہونے والے پارلیمانی اور ائینی اقدامات کے خلاف دنیا ایک بار پھر متحرک ہے لیکن عوام ختم نبوت کے عقیدے کے حوالے سے ہے اور ناموس رسالت کے تحفظ اور انبیاء کرام کی شان میں گستاخی کے حوالے سے کسی بین الاقوامی دباؤ کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔