لاہور (خبرنگار) یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کی سینڈیکیٹ کا 75واں اجلاس مرکزی کیمپس، ٹاؤن شپ، لاہور میں منعقد ہوا، جس میں یونیورسٹی کے سالانہ بجٹ برائے مالی سال 2025-26سمیت مختلف امور کی منظوری دی گئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چودھری کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن، لاہور کے مالی سال برائے2025-26 کے سالانہ بجٹ کا حجم تقریباً 4.5 بلین روپے طے کیا گیا، جس کی سینڈیکیٹ نے باقاعدہ منظوری دی۔ سینڈیکیٹ نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے ایکٹ کے مطابق کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 32 ملازمین کو ریگولر (مستقل) کرنے اور ٹینور ٹریک سسٹم کے تحت تعینات فیکلٹی ممبران کی ترقی کی منظوری بھی دی ہے۔