• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیر ایجوکیشن پنجاب کی ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی ترقیوں کا عمل جلد مکمل کرنیکی ہدایت

لاہور(خبرنگار) محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی ترقیوں کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے ڈی پی آئی کالجز کو ترقیوں کا عمل مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، یہ تمام پروموشنز گریڈ 19 اور گریڈ 20 کے لیے ہوں گی۔ذرائع کے مطابق متعلقہ ترقیوں پر مختلف اعتراضات اور تکنیکی نکات کی وجہ سے 6 سے 12 ماہ سے کارروائی رکی ہوئی تھی جس کے باعث متاثرہ اساتذہ و افسران شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔
لاہور سے مزید