لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلوے نےشعبہ مکینکل کے گریڈ 18کے 8افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایم او (فیلو)مس ارم مزمل کو ڈبلیو ایم /پی اے ای ایم ایس مغل پورہ ، ایس ایم ای /ڈی ایم ہیڈ کواٹر عبداللہ سلیم کو ایس ایم او فیلو کا اضافی چارج ، تعیناتی کے منتظر اکرم زیدی کو ایس ایم ای /جی ہیڈ کواٹر ، 43ویں ایم سی ایم سی کورس سے واپسی پر سلیم احمد کو ایس ایم ای ڈیزل ریسالپور ، ایس ایم ای ڈیزل ریسالپور جنید احمد کو ایس ایم ای /ڈی ایم ہیڈ کواٹر ، 43ویں ایم سی ایم سی کورس سے واپسی پر مس عاصیہ سوموروکو ڈبلیو ایم /ایم وائے پی کراچی ڈویژن کا دوبارہ چارج سونپ دیا گیا ہے، اے ایم ای تھری لاہور ظہیر عباس شمسی کو جے ایم او فیلو ہیڈ کواٹر اور جے ایم او فیلو ہیڈ کواٹر ارشد علی شاہ کو اے ایم سی تھری لاہور تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ۔