• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی ٹیکس محتسب کی سینئر کالم نگاروں کے ساتھ خصوصی آگاہی نشست

لاہور(خصوصی رپورٹر)وفاقی ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) ریجنل آفس لاہور کے زیر اہتمام "انصاف کی بروقت فراہمی میں میڈیا کا کردار" کے موضوع پر سینئر کالم نگاروں کے ساتھ خصوصی آگاہی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں ٹیکس دہندگان کو درپیش مسائل اور وفاقی ٹیکس محتسب کی بطور ادارہ ان کیلئے کے لئے خدمات کو اجاگر کیا گیا۔ میڈیا ایڈوائزر وفاقی ٹیکس محتسب عبدالباسط خان نے شرکاء کو ادارے کی کارکردگی اور خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ محتسب اعلیٰ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت میں ادارے نے گزشتہ چار سال کے دوران ریکارڈ اہداف حاصل کیے ہیں۔ وفاقی ٹیکس محتسب کی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے ایف بی آر نے محض چھ ماہ میں 12 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے۔ رواں سال جنوری سے جون کے دوران ادارے کو 15,284 نئی شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 5,536 شکایات کو غیر رسمی طریقے سے حل کیا گیا۔ جبکہ مجموعی طور پر 20,917 کیسز کا ازالہ کیا گیا۔
لاہور سے مزید