• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام ہاوسنگ سوسایٹیز اور کوآپریٹو سوسائٹیز کا مکمل اور جامع ڈیٹا تیار کیا جائے،چیئر مین سی ڈی اے

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت چیف کمشنر آفس اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ چیئرمین نے ہدایت کی کہ تمام ہاوسنگ سوسایٹیز اور کوآپریٹو سوسائٹیز کا مکمل اور جامع ڈیٹا تیار کیا جائے، اسلام آباد کی غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز اور پرائیویٹ و کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف قانون کے مطابق بلاتفریق کارروائی کی جا ئے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات و قبضوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی تاکہ شہر کے رہائشی علاقوں میں ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کیا جائے،اجلاس میں ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجیرنگ سید نفاست رضا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن ودیگر شریک تھے۔
اسلام آباد سے مزید