• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی شہر میں ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے سیف سٹی سے نگرانی

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) اسلام آباد پولیس شدید بارش میں عوام کی خدمت کیلئے سڑکوں پر موجود رہی ۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ٹیم فیلڈ میں موجود رہی اورشہر میں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے سیف سٹی سے بھی نگرانی کی گئی۔ اسلام آباد پولیس کے تمام یونٹس،ڈولفن ریسپانس یونٹ، ابابیل سکواڈ شہریوں کی مدد کیلئے موجود تھیں۔گاڑی و موٹرسائیکل خراب ہونے کی صورت میں مکینک آن ویل، ٹریفک ہیلپ یونٹ بھی سڑکوں پر ڈیوٹی دیتی رہی ۔شہری کسی بھی ایمرجنسی کیلئے پکار 15، ٹریفک ہیلپ لائن1915 پر کال کرسکتے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کے ریڈیو ایف ایم 92.4 سے لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ کیا جاتا رہا۔
اسلام آباد سے مزید