اسلام آباد (ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں ڈکیتی ،سرقہ بالجبر ، نقب زنی اور چوری کی 87 وارداتوں میں کروڑوں روپے مالیت کے زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان کے علاؤہ 3 کاریں ،ایک رکشہ ،20موٹر سائیکل ، 35موبائل فونز،3 موٹر سائیکل , ایک گائے ، ایک بکری اور ایک ٹرانسفارمر ، 15موبائل فونز اور لاکھوں کی نقدی اسلحہ کی نوک پر جبکہ7موبائل فونز جھپٹا مار کر چھین لئے گئے، جڑواں شہروں میں25گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے سونے کے زیورات اور نقدی لے کر چلتے بنے۔تھانہ وارث خان کے علاقے علی نواز چوک سے محمد نعمان کی مہران کار ایل ای ٹی 11-4116 چوری ،تھانہ کینٹ کے علاقے حیدر روڈ سے محمد جاوید کا رکشہ مالکیتی ایک لاکھ 80 ہزار ، تھانہ چونترہ کے علاقے شب درمیانی گگن سے اللہ بخش کی بھینس مالیتی 5لاکھ 50ہزار ، تھانہ گوجر خان کے علاقے سے ٹرانسفارمر مالیتی 1لاکھ 75 ہزار ،تھانہ روات کے علاقے بسالی سے نوید کی گائے اور بکری مالیتی 2 لاکھ 35ہزار چوری کر لی گئی ،تھانہ بنی کے علاقے محلہ راجہ سلطان کی رہائشی نعیمہ بی بی کے سابقہ شوہر ریاض الحسن جو نیچے والے پورشن میں رہائش پذیر تھا کہ شبیر حسین شاہ اور اس کی زوجہ نے اس کے گھر پر قبضہ کر لیا اور 10 لاکھ20 ہزار کا سونا ،نقدی 2 لاکھ ، فریج مالیتی ایک لاکھ چوری کر لیا ۔ تھانہ گوجر خان کے علاقے وارڈ نمبر 5 سے محبوب کے گھر سے نامعلوم چور گھڑی سیکو 5 ،4 تولے کا سونے کا برسلیٹ ،چار کانٹے جوری سونے کی مالکیتی 28 لاکھ چوری کر لئے گئے ۔