• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدید بارشوں میں پنجاب کی جیلوں میں حفاظتی اقدامات کرنے کاحکم دے دیاگیا

راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) برسات اور شدید بارشوں میں پنجاب کی جیلوں میں حفاظتی اقدامات کرنے کاحکم دے دیاگیا، آئی جی جیل خانہ پنجاب میاں فاروق نذیر کے حکم پر ڈی آئی جی انسپکشن جیل پنجاب نے صوبہ بھر کی جیلوں کے سپرٹنڈنٹس کو مراسلہ جاری کردیا،جس میں کہاگیاہے کہ موسم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے تمام جیل سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ فوری طور پر اپنی جیلوں کا تفصیلی دورہ کر کے بارکوں کی چھتوں اور دیواروں وغیرہ کو چیک کریں اور خصوصی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں،مون سون کا موسم شروع ہو چکا ہے اور شدید بارشیں ہو رہی ہیں،مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بارش کے دوران جیل کے اندر باہر کسی صورت میں پانی داخل نہ ہو،اس حوالے بوقت ضرورت ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سے مدد لی جائے،تمام چھتوں کی صفائی کروائی جائے، بارشوں کے باعث بار کوں اور چھتوں پر پانی کھٹرانہ ہونے دیں اور اسکی فوری طور پر نکاسی کرائیں۔
اسلام آباد سے مزید