• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پی او کا نالہ لئی سے ملحقہ علاقوں گوالمنڈی، مورگاہ اور سواں کا دورہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) سی پی او خالد ہمدانی نے بارش اور سیلابی صورت حال کے پیش نظر نالہ لئی سے ملحقہ علاقوں گوالمنڈی،مورگاہ اور سواں کادورہ کیا جہاں ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز نے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے حفاظتی انتظامات پرانہیں بریفنگ دی،سی پی او نے انتظامات کا جائزہ لیا اور شہریوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کی ہدایات دیں، سی پی او کا کہنا تھا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیمیں فوری رسپانس کیلئے علاقہ میں گشت کر رہی ہیں،ندی نالوں اور ڈیمز کے حوالے سے دفعہ 144نافذ ہے شہری عملدرآمد کو یقینی بنائیں،شہریوں سے التماس ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 15پر رابطہ کریں، سی پی او نے تمام ایس ایچ اوز، ایس ڈی پی اوز کو ریسکیو اداروں اور ضلعی اداروں کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشنز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری برساتی نالوں، نالہ لئی، ڈیمز اور تالابوں وغیرہ کے قریب جانے سے گریز کریں،غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
اسلام آباد سے مزید