• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانہ آر اے بازار پولیس نے جعلی آرمی کیپٹن کوگرفتار کرلیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ آر اے بازار پولیس نے جعلی آرمی کیپٹن کوگرفتار کرلیا ،سب انسپکٹر آصف جاوید گوندل نے بتایاکہ 22نمبر چوک موجودتھے کہ ایک شخص ہاتھ میں بڑااٹیچی کیس اور اور دوسرے ہاتھ میں میٹرولہ اٹھائے ہارلے سٹریٹ کی جانب سے آیا جس کومشکوک جانتے ہوئے روک لیاگیا،دریافت پراس نے اپناتعارف کیپٹن محمدانس اکرام سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان کروایا، تصدیق کرانے پر وہ جعلی کیپٹن ثابت ہوا،ملزم کے قبضہ سے آئی ڈی کارڈ، آرمی سروس کارڈ،سی سی ڈی یونیفارم،آرمی یونیفارم، وائرلیس سیٹ، 7گاڑیوں کے سمارٹ کارڈز،3اے ٹی ایم،ڈرائیونگ لائسنس، سمارٹ فون،وزارت داخلہ کا جعلی کارڈ،مہریں اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔
اسلام آباد سے مزید