• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر ہاؤسنگ کاراولپنڈی کا دورہ، نالہ لئی میں پانی صورتحال کا جائزہ

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے گزشتہ روز راولپنڈی کا ہنگامی دورہ کیا،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے راولپنڈی میں نالہ لئی میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔منیجنگ ڈائیریکٹر واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا) راولپنڈی سلیم اشرف نے پیشگی اقدامات اور جاری آپریشن بارے انہیں آگاہ کیا۔اس موقع پروزیر ہاؤسنگ پنجاب نے کہا ہے کہ بارش نے راولپنڈی کا سابقہ 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے، نالہ لئی میں پانی کی سطح 21 فٹ تک پانی کی حد تک پہنچ چکی تھی جس میں اب بہتری آچکی ہے اورپاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونیوالے ممالک میں سر فہرست ہے۔بلال یاسین نے کہا ہے کہ چند گھنٹوں میں ہی شہر سے پانی کی نکاسی بروقت اقدامات اور فیلڈ آپریشن سے ہی ممکن ہے۔ واسا مشینری مکمل فعال ہے، مرکزی شاہراہوں کو کلیئر کرنے کے بعد گلی محلوں سے نکاسی آب جاری ہے۔
اسلام آباد سے مزید