• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی تجویز کے باوجود ہتھیار نہیں ڈالیں گے: حزب اللّٰہ

حزب اللّٰہ رہنما نعیم قسیم نے غیر مسلح ہونے کے حوالے سے تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مزاحمت نہ کی گئی تو اسرائیل آگے بڑھے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ رہنما نے نعیم قسیم نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کے سامنے نہ تو ہتھیار ڈالیں گے، نا ہی اسرائیل ہم سے ہتھیار چھین سکتا ہے۔

حزب اللّٰہ رہنما کے بیان سے امریکی سفارتی کوششوں کو دھچکہ لگا ہے جو تھامس براک کی جانب سے لبنان اور اسرائیل میں جاری تھیں۔

ترکیہ میں امریکی سفیر تھامس براک جو شام میں خصوصی نمائندے کی طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں انہوں نے حزب اللّٰہ کے ردعمل سے قبل کہا تھا کہ وہ لبنان میں پیشرفت کے حوالے سے بے حد مطمئن ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید