• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائنوسار کا ڈھانچہ 30 اعشاریہ 5 ملین ڈالر میں فروخت

--- تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
--- تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سریٹو سارس ڈائینو سار کا ڈھانچے کی سب سے زیادہ بولی 30 اعشاریہ 5 ملین ڈالر لگی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس ڈھانچے کو فروخت کرنے والے نیلام گھر (Auction House) انتظامیہ نے بتایاکہ سریٹو سارس ڈائینو سار کا یہ ڈھانچہ (fossil) اب تک دریافت ہونے والے ڈھانچوں میں بیشتر طور پر مکمل تصور کیا جاتا ہے۔

سریٹو سارس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ یہ ایک گوشت خور ڈائینوسار تھا اور 10 فٹ آٹھ انچ لمبا تھا، یہ ڈھانچہ 139 ہڈیوں پر مشتمل ہے جن میں 57 ہڈیاں اس کے سر میں پائی جاتی ہیں۔

یہ ڈھانچہ 1996ء میں دریافت ہوا تھا اور اس کا تعلق 150 ملین سال کے اختتامی جراسک زمانے سے بتایا جاتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید