پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بنگلادیش کسی بھی گراؤنڈ پر، کسی بھی ملک میں ایک بہت اچھی ٹیم ہے اور اپنی ہوم کنڈیشنز میں تو بہت ہی اچھی ٹیم ہے، ہمیں معلوم ہے کہ کن چیلنجز کا سامنا ہوگا اور ہم اس کے لیے تیار ہیں۔
ڈھاکہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ بابر اور رضوان ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں، دونوں نے پاکستان کیلئے بہت اچھا کھیلا ہے، ٹی ٹوئنٹی ہر چھ ماہ اور ہر سال مختلف ہوتی جا رہی ہے، ہم جارحانہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں، ہم جیسی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں ویسے کھلاڑی ٹیم میں موجود ہیں۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ کنڈیشن سب سے اہم ہوتی ہیں، بنگلادیش کی کنڈیشن کا اندازہ ہے، پاکستانی کھلاڑی بنگلادیش لیگ کھیلنے کی وجہ سے یہاں کی کنڈیشن مین کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی دباؤ نہیں ہے یہ ہی فوکس ہے کہ اس سیریز میں بھی اچھی کرکٹ کھیلیں، کراچی میں کیمپ کے دوران ڈھاکہ کی کنڈیشن کے مطابق پچز بناکر ٹریننگ کی تھی، ڈھاکہ کیمپس میں سناریو بیس میچ کھیل کر اسکلز کو بہتر بنانے پر کام کیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان اوربنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکاپہلامیچ کل کھیلاجائےگا ،دونوں ٹیموں کےکپتانوں نے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی۔