• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر آج یا کل حلف نہ لیا گیا تو عدالت جائیں گے: ڈاکٹر عباد اللّٰہ

’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب

اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللّٰہ نے کہا ہے کہ اسمبلی اجلاس میں اگر کورم کی نشاندہی کی گئی تو ہمارے پاس آپشن ہے، اگر آج یا کل حلف نہ لیا گیا تو عدالت جائیں گے۔

کے پی اسمبلی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلف برداری ہو گی، اگر نہیں ہوتی تو یہ پی ٹی آئی ہے کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

ڈاکٹر عباد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن اور حکومت کا فارمولہ طے ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف برداری کے لیے اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی آمد جاری ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس شروع ہونے میں تاخیر ہو گئی ہے، ڈیڑھ گھنٹہ گزرنے کے باوجود اجلاس ابھی تک شروع نہ ہو سکا۔

اجلاس شروع ہونے کے کچھ وقت بعد کورم کی نشاندہی پر ملتوی ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس ملتوی کرنے سے مخصوص نشستوں پر حلف برداری کا عمل رک جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید