• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانگ کانگ کے شہری کا پوکیمون گینگار کے سب سے بڑے کلیکشن کا گنیز ریکارڈ

فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

ہانگ کانگ میں ایک شخص نے اپنے پسندیدہ پوکیمون گینگار کے سب سے بڑے کلیکشن پر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروا لیا۔

32 سالہ ٹسانگ چیوک ٹِپ نے بتایا کہ ان کی گینگار سے محبت کا آغاز صرف 8 سال کی عمر میں ہوا جب وہ پہلی بار پوکیمون سے متعارف ہوئے۔

ٹپ کے پاس گینگار سے متعلق کارڈز، کپڑے، سافٹ ٹوائز، برتن، اسٹیشنری اور دیگر  لائسنس یافتہ 1200 اشیاء کا کلیکشن ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گینگار کے سب سے بڑے کلیکشن کے ریکارڈ کے لیے درخواست دیتے وقت اپنی اشیاء کی فہرست بنانا ایک تھکا دینے والا عمل تھا۔

ٹپ نے بتایا کہ کچھ گینگار ایک جیسے دکھائی دیتے ہیں، اس لیے مجھے ان کی ایسی وضاحتیں لکھنی پڑیں کہ کوئی بھی صرف پڑھ کر اصل چیز کو پہچان سکے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ اب وہ یہ کہہ سکتے ہیں کہ وہ اس ریکارڈ کے حامل ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید