1970ء کی دہائی کے ہیوی میٹل بینڈ بلیک سبتھ کے فرنٹ مین برطانوی گلوکار اوزی اوسبورن 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
برطانوی میڈیا اوزی اوسبورن نے اپنے کیریئر کا آغاز بلیک سبتھ کے مشہور گانوں ’پیرانوئیڈ‘ اور ’سبتھ بلڈی سبتھ‘ سے کیا۔
ان کے کامیاب سولو کیریئر سمیت گانوں کی مجموعی فروخت 10 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔
اوسبورن خاندان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ غم ان الفاظ سے کہیں بڑھ کر ہے جو ہم ادا کر سکتے ہیں، ہمیں افسوس کے ساتھ اطلاع دینی پڑ رہی ہے کہ ہمارے پیارے اوزی اوسبورن آج صبح انتقال کر گئے۔
بیان میں درخواست کی گئی ہے کہ اس وقت ہمارے خاندان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔
اوزی اوسبورن کی موت کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، تاہم حالیہ برسوں میں وہ مختلف قسم کی صحت کی پیچیدگیوں کا سامنا کرتے رہے ہیں۔