• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگزیب لغاری کا ماہرہ خان کی عمر پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پرائیڈ آف پرفارمنس کے حامل پاکستان شوبز انڈسٹری کے جانے پہچانے اداکار اورنگزیب لغاری نے معروف شخصیات پر تنقید کرکے سستی شہرت حاصل کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

حال ہی میں سینئر اداکار نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

گزشتہ دنوں مختلف فنکاروں کی جانب سے معروف شخصیات پرغیر ضروری تنقید کرکے نفرت پھیلانے اور سستی شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی گئی، اس حوالے سے میزبان نے سینئر اداکار اورنگزیب لغاری کے خیالات معلوم کیے۔

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سینئر اداکار نے کہا کہ ہمارے چند فنکاروں نے مشہور اداکاروں کے بارے میں برا بھلا کہہ کر خبروں میں رہنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر مثال دیتے ہوئے کہا، ’ہمارے ایک اداکار ہیں جنہوں نے اداکارہ ماہرہ خان کو ان کی عمر پر تنقید کا نشانہ بنایا، مجھے ان سے یہ امید نہیں تھی۔ ماہرہ ہمارے ملک کا ایک بہت بڑا نام ہیں نئے آنے والوں کو ان سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ جو ماہرہ پر تنقید کرتے ہیں وہ کبھی اس کی برابری نہیں کرسکتے۔ ایک فنکار کی کوئی عمر نہیں ہوتی، یہ جانتے ہوئے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔‘

اورنگزیب لغاری کا مزید کہنا تھا کہ آج کل ہر دوسرے پوڈکاسٹ یا پروگرام میں یہی روِش چل پڑی ہے، میزبان کی کوشش ہوتی ہے کہ چند ویوز کی خاطر اس طرح کے سوالات پوچھیں لیکن مہمان پر منحصر ہے کہ وہ اس کا کس طرح جواب دیتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید