• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

60 کروڑ کے فراڈ کیس میں نیہا دھوپیا اور بپاشا باسو کے نام بھی سامنے آگئے

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

راج کندرا کے 60 کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا اور بپاشا باسو کا نام بھی آگیا۔

 بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا 60 کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ کیس میں تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں، یہ مقدمہ ان کی سابقہ کمپنی سے جڑا ہے اور اس کی تفتیش ممبئی پولیس کے اکنامک آفینسز ونگ (EOW) کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راج کندرا نے تحقیقاتی ٹیم کو اپنے بیان میں بتایا کہ کمپنی کے جمع شدہ فنڈز کا ایک بڑا حصہ تشہیری مہم پر خرچ کیا گیا، جس میں تقریباً 20 کروڑ روپے پروموشن، سیلیبرٹی انڈورسمنٹ اور نشریاتی اخراجات پر لگائے گئے۔

تحقیقات کے دوران راج کندرا نے دعویٰ کیا کہ بالی ووڈ اداکارائیں بپاشا باسو اور نیہا دھوپیا بھی ان پروموشنل سرگرمیوں کا حصہ تھیں، جنہیں ادائیگیاں کی گئیں، انہوں نے چند تصاویر بھی بطور ثبوت جمع کروائیں۔

تاہم ابھی تک اس بات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی کہ ادائیگیاں واقعی ہوئیں یا اداکارائیں کمپنی کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے آگاہ تھیں۔

رپورٹ کے مطابق ای او ڈبلیو راج کندرا کے فراہم کردہ دستاویزات اور کمپنی کے ریکارڈ کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ دعویٰ کردہ پروموشنل سرگرمیاں واقعی انجام دی گئیں یا نہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید