تیلگو اور تامل فلموں کی سابق اداکارہ اور سری دیوی کی بھانجی مہیشوری کا کہنا ہے کہ وہ تامل اداکار اجیت کمار کو بہت پسند کرتی تھیں لیکن انکا دل اس وقت ٹوٹا جب اجیت کمار نے انھیں بہن کہہ دیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 48 سالہ مہیشوری نے یہ بات ایک ٹاک شو میں گفتگو کے دوران کہی۔
شو میں ان سے سوال کیا گیا کہ انکا کبھی اپنے کسی ساتھی اداکار پر دل آیا جس پر انھوں نے کہا کہ انھیں اجیت کمار اچھے لگتے تھے۔ جس پر مہیشوری نے انکشاف کیا کہ اجیت کے ساتھ 1997 اور 1998 میں دو تامل فلموں میں کام کے دوران ڈیڑھ برس ساتھ گزارے اس دوران وہ انھیں چاہنے لگی تھیں اور صرف چاہتی ہی نہیں بلکہ میں بحیثیت انسان ان کی بہت عزت کرتی تھی۔
اس پروجیکٹ کے ختم ہونے پر میں افسردہ تھی کہ اب ہماری ملاقات نہیں ہوگی، اور جب ہماری آخری ملاقات ہوئی تو وہ میرے پاس آئے اور کہا کہ دیکھو ماہی میں تمہیں اپنی چھوٹی بہن کی طرح سمجھتا ہوں، جب بھی میری کسی مدد کی ضرورت ہو تو بنا ہچکچاہٹ میرے سے کہنا۔ یہ جملہ سننے کے بعد میرا دل ٹوٹ گیا۔ کیونکہ اجیت نے میرے پیار اور محسوسات کا جواب دینے کے بجائے مجھے چھوٹی بہن کہہ دیا تھا۔
1994 سے 2000 تک فلموں اور 2010 سے 2014 تک ٹیلی ویژن پر کام کرنے والی مہیشوری کی شادی بعدازاں 2008 میں ایک انجیئنر سے ہوئی۔ جبکہ اجیت کمار نے 2000 میں ملیالم اور تامل فلموں کی سابق اداکارہ شالینی سے شادی کی۔