• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم اسکرپٹ پر عامر خان کا ردعمل، راجکمار ہیرانی حیران رہ گئے

بالی ووڈ کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی اپنی نئی فلم کے اسکرپٹ پر اسٹار اداکار عامر خان کا ردعمل سن کر حیران رہ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان اور راج کمار ہیرانی کی ملاقات کے بعد دادا صاحب پھالکے کی زندگی پر مبنی فلم فی الحال روک دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق راج کمار ہیرانی اور فلم کے رائٹر نے عامر خان کو اسکرپٹ سنایا تو عامر خان کو لگا کہ اس میں مزاحیہ اور جذباتی عنصر نہیں ہے، اس میں ایسا کچھ نہیں جو سنیما میں مداحوں کو باندھ کر رکھ سکے۔

عامر خان نے اسکرپٹ سننے کے بعد کہا کہ کہانی میں وہ مزاح، جذبات اور ڈرامے کے عناصر نہیں ہیں، اس میں ہنسی اور دل کو چھولینے والے لمحات نہیں، جو راج کمار ہیرانی کی فلموں کی پہنچان ہوتے ہیں۔

اسٹار اداکار نے ہدایت کار اور رائٹر سے فلم کا اسکرپٹ دوبارہ لکھنے اور اسے مزید بہتر بنانے کا کہا تو دونوں یہ بات سن کر حیران رہ گئے اور سوچ میں پڑگئے۔

فلم کے لیے شوٹنگ کا شیڈول ماہ اکتوبر 2025ء میں طے تھا، جسے اب موخر کردیا گیا ہے، جس کے بعد عامر خان نے دیگر پراجیکٹس پر غور شروع کردیا ہے۔

مداح پرجوش تھے کہ تھری ایڈیٹس اور پی کے جیسی ہٹ فلموں کے بعد اداکار اور ہدایت کار کی جوڑی کی ایک اور فلم دیکھنے کو ملے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید