• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی اور اجے دیوگن کی پرانی تصویر پر متعصب بھارتی سیخ پا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی اداکار اجے دیوگن انگلینڈ میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز آرگنا ئز کرارہے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کا میچ منسوخ ہونے کے بعد ان کی شاہد آفریدی کے ساتھ گذشتہ سال کی تصویر پوسٹ کرکے متعصب بھارتی سوشل میڈیا پر ان پر تنقید کررہے ہیں، ان تصویروں کو ایسے پیش کیا جارہا ہے کہ جیسے یہ حال میں لی گئی ہوں ۔ پوچھا جارہا ہے کہ اجے دیوگن نے پاکستان کے اسٹار سے کیوں ملاقات کی ۔ اجے دیوگن اس ٹورنامنٹ میں ایک ٹیم کے شریک مالک ہیں اور یہ تصویر موجودہ سیاسی تنازع کے آغاز سے پہلے کی ہے۔

اسپورٹس سے مزید