کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ میری بیماری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہ پھیلا دی گئی ۔ ایک ویڈیو پیغام میں ریورس سوئنگ کے بانی لیجنڈری فاسٹ بولر نے بتایا کہ میں روٹین کےسالانہ چیک اپ کیلئے اسپتال گیا تھا ۔ وائرل تصویر پر لوگ مختلف کمنٹس کررہے ہیں۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ سال کے بعد اپنا چیک اپ کراتا ہوں ۔ واضح رہے سرفراز نواز اپنے اہل خانہ کے ساتھ طویل عرصے سے لندن میں مقیم ہیں۔