• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے سی سی اجلاس کل، ایشیا کپ کی میزبانی، شیڈول کا فیصلہ ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی بدھ کو اے سی سی اجلاس کی صدارت کیلئے ڈھاکا پہنچ رہے ہیں۔ اجلاس جمعرات کو ہوگا۔ اس دوران ایشیا کپ کے شیڈول اور میزبان ملک کا فیصلہ ہوگا۔ بھارت کے پاس ٹورنامنٹ کی میزبانی ہے، اس نے ابھی تک اجلاس میں شرکت کی تصدیق نہیں کی اور نہ ہی ویڈیو لنک پر شرکت کے حوالے سے اے سی سی کو آگاہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین الاسلام نے مقامی اخبار سے بات چیت میں16 سے 17 ممبرز ممالک کے نمائندوں کی اے جی ایم میں آمد کی تصدیق کی ہے، آنے والے تمام ممبران کیلئے آمد پر ویزہ اور میٹنگ کے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، سری لنکا کرکٹ بورڈ کے سربراہ شمی سلوا بیماری کے سبب نہیں آسکیں گے، تاہم آن لائن شرکت کریں گے، اے سی سی چیف محسن نقوی نے 22 روز قبل بی سی بی کو اجلاس کے میزبانی کے حوالے سے درخواست کرکے کہا تھا کہ اجلاس ڈھاکا میں کرانا ہے ۔ اگر اے سی سی اجلاس کسی اور ملک میں بھی کرواتی ہے تو بھی ہمیں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے آئین کے مطابق کونسل اجلاس میں کورم پورا ہونے کیلئے کم ازکم تین ٹیسٹ ممبرز ممالک اور کم از کم 10 مکمل یا ایسوسی ایٹس ممبرز کا اجلاس میں ہونا ضروری ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے ساتھ، افغانستان اور سری لنکا ڈھاکا میں اجلاس کے حق میں نہیں ہیں ،سلمان نصیر اجلاس کیلئے پی سی بی کے نمائندہ کے طور پر ڈھاکا میں ہیں۔

اسپورٹس سے مزید