کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ میں جاری آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان فٹبال گولڈ کلب ٹورنامنٹ میں سندھ کی نمائندگی کو نظر انداز کیے جانے پر سندھ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر اعظم خان نے شدید احتجاج کیا ہے۔ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں سندھ کی من پسند چند ٹیموں کو شامل اور اندرون سندھ کی ٹیموں کو نظر انداز کرکے تعصب برتا گیا۔ سندھ میں تقریباً 1200فٹبال کلب اور 50 انٹرنیشنل کھلاڑی ہیں ۔