• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز پروگرام کے مطابق ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز کے دورے میں ون ڈے میچوں کی سیریز پرپاکستان اور ویسٹ انڈیز بورڈز کے درمیان ڈیڈلاک ختم ہونے کا امکان ہے۔ ویسٹ انڈیز نے ون ڈے سیریز ختم کرنے کی تجویز مسترد کردی ہے۔ امریکا میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے بعد پاکستان ٹیم تین ون ڈے کھیلنے پورٹ آف اسپین جائے گی ۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے پاکستان ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔ فاسٹ بولر حسن علی کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔ جبکہ بابر اعظم ، محمد رضوان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ کی واپسی ہوگی۔ دونوں بورڈ کے درمیان دورے پر مشاورتی عمل جاری ہے، جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ سنگاپور میں پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد نے ویسٹ انڈین حکام سے بات چیت کی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ رواں ہفتے میں معاملہ حل ہونے کے لیے پر امید ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز میں تین ون ڈے ختم کرنے کی تجویز دی تھی ۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز امریکہ میں شیڈول ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے ایف ٹی پی میں شامل تین ون ڈے میچز تبدیل کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میں بدلنے کیلئے دونوں بورڈز کا باہمی رضامند ہونا ضروری ہے ۔

اسپورٹس سے مزید