کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ بدھ سے اولڈ ٹریفورڈ مانچسٹر میں شروع ہورہا ہے۔انگلینڈ کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔ چوتھے ٹیسٹ سے قبل بھارت کے دو کھلاڑی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ آل راؤنڈر نتیش کمار ریڈی گھٹنے کی انجری کی وجہ سے سیریز سے باہر ہوچکے ہیں، ارشدیپ سنگھ بھی انگوٹھے کی انجری کی وجہ سے چوتھے ٹیسٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔ فاسٹ بولر جسپریت بمراہ میچ میں پلیئنگ الیون کا حصہ ہونگے۔ بھارت اے کے دورہ انگلینڈ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے انشول کمبوج کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ انگلینڈ کی پلئینگ الیون میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے اسپنر لیام ڈاؤسن کو شعیب بشیر کی جگہ شامل کیا ہے۔