کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)سٹیلائٹ ٹاؤن چاندی چوک پر کیسکو کی جانب سےپلازے کی بجلی کاٹنے پر دکانداروں کا احتجاج موٹرسائیکل پر سادہ کپڑوں میں گزرنے والے ٹریفک اہلکار کی مظاہرین سے تلخ کلامی اہلکار کے دو بھائیوںکی فائرنگ سے اہلکار سمیت پانچ دکاندار زخمی ہو گئے مشتعل مظاہرین نے ملزمان کی گاڑی کو آگ لگا دی ۔ جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےروڈ بلاک کرنے اور گاڑی جلانے کے الزام میں 11افراد کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ٹریفک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کو معطل کر کے ایس پی کو انکوائری افسر مقرر کر دیا ۔پولیس کے مطابق سٹیلائٹ ٹاون کے علاقے چاندی چوک پر واقعہ مارکیٹ کی کسیکو عملے نے بجلی کاٹ دی تھی جس کے خلاف دکانداروں نے روڈ بلا ک کر کے احتجاج کیا اسی دوران موٹرسائیکل پر سادہ کپڑوں نے سوار ٹریفک اہلکار جمشید نے مظاہرین سے راستہ مانگا راستہ نہ دینے پر تلخ کلامی ہو گئی اہلکار نے فون کر کے اپنے دو بھائیوں کو آگاہ کیا جس پر دونوں بھائی گاڑی میں موقع پرپہنچ گئے اور فائرنگ کر دی جس کے نتیجے ان کا بھائی ٹریفک اہلکار جمشید ٗ چار دکاندار محمد شاہ ٗ احمد خان ٗ محمد گل اور روزی خان زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے مشتعل مظاہرین نے ان کی گاڑی کو آگ لگا دی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کر کے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا پولیس نے زخمی ہونے والے اہلکار سمیت 11افراد کوروڈ بلاک کرنے اور گاڑی جلانے کے الزام میں 11افراد کو گرفتار کرلیا۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹریفک ڈاکٹر محمد سمیع نے جنگ کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ واقعے کا نوٹس لے کر اہلکار کو معطل کر دیا ہے جبکہ ایس پی کو انکوائری افسر مقر ر کیا ہے انہوں نے بتایا کہ اہلکار ڈیوٹی پر نہیں تھا اس نے غیر قانونی عمل کیا ہے محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی ۔ کیسکو حکام نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ چاندنی چوک پر واقعہ پلازہ کا 14لاکھ روپے کا بل ہے مالک کو کئی نوٹس کئے گئے مگر بل داد نہیں کیا گیا انہوں نے بتایا کہ آج عملہ نے مین لنک اتار دیا تھا۔