• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ڈیگاری کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے، ایم کیو ایم

کوئٹہ(پ ر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنماء و صوبائی صدر ملک عمران اللہ کاکڑ نے ڈیگاری کے علاقے میں ہونیوالے واقعے کو بلوچستان کے قبائلی نظام کی بدنامی، بدحالی اور پامالی قرار دیتے ہوئے اس پر صوبائی حکومت کے ردعمل کو شرمناک قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی نظام میں اگر کوئی شخص جرم کرکے بھی پناہ مانگے تو اس کے ساتھ حسن سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ قبائلی نظام کے عروج کے وقت علاقے میں عوام مرد و خواتین خود کو محفوظ اور طاقتور سمجھتے تھے۔ بلوچستان میں اس طرح کے واقعات میں اب حقیقی قبائلی عمائدین کو کسی فرد کے دفاع کی بجائے اس طرح کے واقعات کے رونمائی کی وجوہات اور انکی بیخ کنی اور حقیقی قبائلی نظام کو اسکی روح کے مطابق بحال کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی پریس کانفرنس نے اس آگ پر تیل چھڑکنے کا کردار ادا کیا ہے۔ ایم کیو ایم بلوچستان اعلیٰ عدلیہ سے اس واقعے کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ ریاست کے اندر ریاست بنا کر سزا سنانے والے کرداروں کو قرار واقعی سزا دے۔
کوئٹہ سے مزید