• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی برتری جمہوری عمل کی فتح ہے، کرن بلوچ

کوئٹہ (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے سینیٹ انتخابات میں طلحہ محمود اور روبینہ خالد کو سینیٹر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی مدبرانہ سیاست، عوامی خدمت اور جمہوریت کے فروغ کے لیے جاری جدوجہد کا مظہر ہے۔کرن بلوچ نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور محترمہ فریال تالپور نے جس بصیرت، استقامت اور سیاسی حکمت عملی کے ساتھ پارٹی کو منظم اور متحرک رکھا، آج اس کا نتیجہ یہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایوان بالا (سینیٹ) میں سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے یہ نہ صرف پارٹی کے کارکنان کے لیے باعثِ فخر لمحہ ہے بلکہ ملک میں جمہوری عمل کی فتح بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ طلحہ محمود اور روبینہ خالد کی کامیابی ثابت کرتی ہے کہ پیپلز پارٹی میرٹ، قابلیت اور خدمت کے جذبے کو ترجیح دیتی ہے۔
کوئٹہ سے مزید