کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے شہید میجر انور کاکڑ کی شہادت پر انکی رہائش گاہ پر تعزیت کی ، اس موقع پر صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ انہوں نے شہید میجر انور کاکڑ کے اہلخانہ سے تعزیت اور شہید کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔