کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ ترقی نسواں کی نشست زیر صدارت چیئرمین فضل قادر مندوخیل ہوا ،جس میں خواتین کو کام کی جگہ پر ہراسانی سے تحفظ کے قانون ترمیمی مسودہ قانون 2025 پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ نشست میں ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ ، راحیلہ حمید درانی ، ربابہ خان بلیدی ، شاہدہ روف ، صفیہ بی بی اور مینا مجید بلوچ نے شرکت کی جبکہ سیکرٹری اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ ، سیکرٹری ترقی نسواں سائرہ عطا اور اسپیشل سیکرٹری عبدالرحمٰن بھی نشست میں شریک ہوئے ۔ اراکین نے بل کی مختلف شقوں پر غور اور اہم تجاویز دیں جن کا مقصد خواتین کے لیے محفوظ ، باعزت اور مساوی کام کا ماحول فراہم کرنا ہے ، اجلاس مین کہا گیا کہ مسودہ قانون خواتین کے حقوق کے تحفظ فراہم اور حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کی جانب اہم قدم ہوگا ۔