کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)بلوچستان ریو نیو اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ اورٹیکس نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا،ہاؤسنگ سوسائٹیز ، کار ڈیلرز ، ریسٹورنٹس، و ودہولڈنگ ایجنٹس،نجی سکول کالجز، ہسپتال نشانے پر،بی آر اے ذرائع کے مطابق بلوچستان ریو نیو اتھارٹی کی جانب سے غیر رجسٹرڈ ٹیکس پیئرزکے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی ہے اوراس ضمن میں مختلف ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں جوہاؤسنگ سوسائٹیز ، کار ڈیلرز ، ریسٹورنٹس، و ودہولڈنگ ایجنٹس،نجی اسکول ،لالجز، ہسپتالوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں گی اس سلسلے میں بلوچستان ریو نیو اتھارٹی کے ذرائع نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیکسز کی وصولی کے لئے نادہندگان کیخلاف کاروائی شروع کررکھی ہے اور اس ضمن میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے لہذا اس سلسلے میں تمام نادہندگان سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ذمہ واجب الادا رقم ادا کردیں۔