کوئٹہ(اسٹاف رپوٹر )بلوچستان کے سرد علاقوں کے سکولوں میں موسم گرما کی10 روزہ تعطیلات کا آغاز ہو گیامحکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق صوبے کے سرد علاقوں کے سکولوں میں موسم گرما کی مختصر10 روزہ تعطیلات کا آغاز ہوگیا جو31 جولائی تک جاری رہیں گی بلوچستان کے تقریباً نصف اضلاع سرد زون میں آتے ہیں جبکہ بلوچستان کے گرم علاقوں کے اسکولز موسم گرما کی طویل تعطیلات کے سلسلے میں پہلے ہی سے بند ہیں۔