کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کےسلسلے میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں پاکستان ایجوکیشن بورڈ ،پنجاب یونیوزسٹی ،بلوچ کلب نوشکی،اور دوستان آتش کلب ٹانک کی ٹیموں نے اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیامحکمہ کھیل بلوچستان کے زیر اہتمام پانچواں آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ایوب اسٹیڈیم میں پہلا میچ پاکستان ایجوکیشن بورڈ اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔جو پاکستان ایجوکیشن بورڈ نے ایک مقابلے میں چارگول سے جیت لیا پاکستان ایجوکیشن بورڈ نے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔دوسرا میچ میں پنجاب یونیورسٹی نے اینٹی کرپشن کوصفر کے مقابلے میں دوگول سے شکست دیکر اگلے راونڈ میں جگہ بنالی ریلوے فٹبال گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بلوچ کلب نوشکی نے افغان اکیڈمی کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دیکر اگلے راونڈ میں کوالفیائی کرلیا قیوم پاپا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دوستان آتش کلب ٹانک نے مدھو محمڈن کلب کراچی دو کےبمقابلےمیں چار گول سے شکست دیکر اگلے راوند تک رسائی حاصل کرلی۔