• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ فوری طور پر فلسطین کو ریاست تسلیم کرے، میئر لندن صادق خان

میئر لندن صادق خان(فائل فوٹو)۔
میئر لندن صادق خان(فائل فوٹو)۔

میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ برطانیہ فوری طور پر فلسطین کو ریاست تسلیم کرے۔ 

اپنے بیان میں میئر لندن صادق خان نے کہا کہ کوئی دو ریاستی حل نہیں ہوسکتا جب فلسطین کہنے کیلئے کوئی قابل عمل ریاست باقی نہ رہے۔

انھوں نے کہا کہ غزہ کے خوفناک مناظر دن بہ دن بدتر ہو رہے ہیں۔ غزہ میں بھوک سے نڈھال بچے مایوسی کے عالم میں ملبے کے نیچے سے غذا کے متلاشی ہیں۔ 

صادق خان نے کہا کہ امداد کے منتظر فلسطینی خاندانوں کا اسرائیلی فوج قتل کر رہی ہے، برطانوی حکومت اور عالمی برادری کو اس صورتحال کو روکنے کیلئے اسرائیل پر مزید دباو بڑھانا ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید