اسلام آباد( کامرس رپورٹر ) مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے مارکیٹ انٹیلیجنس یونٹ نے 170 غیرمسابقتی سرگرمیوں کی نشاندہی کردی، مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے مارکیٹ انٹیلیجنس یونٹ (ایم آئی یو) نے گزشتہ مالی سال 2024-25 کے دوران مختلف شعبوں میں غیرمسابقتی سرگرمیوں سے متعلق ممکنہ 170کیسوں کی نشاندہی کی جس میں کامیابی کا تناسب 92فیصد رہا،ایم آئی یو کی جانب سے ممکنہ غیرمسابقتی سرگرمیوں کے حوالے سے جمع شدہ معلومات کو مزید کارروائی کے لیے کمیشن کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو بھجوایا گیا، کمپٹیشن کمیشن کے آفس آف فیئر ٹریڈ نے ایم آئی یو کے بھجوائے گئے ،کیسوںمیں سے 28کا انتخاب کیا جبکہ ضم شدہ ڈیپارٹمنٹ نے تحقیقات کے لیے ایسے 5کیسوں کا انتخاب کیا جن میں غیرقانونی انضمام کا اندیشہ تھا۔ ایم آئی یو نے جدید خطوط پر مارکیٹ مانیٹرنگ اور سرویلنس کے لیے مصنوعی ذہانت اور جدید ترین طریقہ کار کا استعمال کیا۔ اس ضمن میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا ڈیٹا منظم طریقے سے حاصل کرنے کے لیے ویب اسکریپنگ تکنیک کا استعمال کیا گیا۔