• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چولستان میں نایاب پرندہ گریٹ انڈین بسٹرڈ کی موجودگی کا انکشاف

خیرپورٹامیوالی (نیوزڈیسک) چولستان میں نایاب پرندہ گریٹ انڈین بسٹرڈ کی موجودگی کاانکشاف ہوا۔ ماہرین حیاتیات نےمعدومی کے خطرے سے دوچار پرندوں کی پاکستان میں موجودگی خوش آئند ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے جنوبی صحرا چولستان سے جنگلی حیات کے تحفظ سے وابستہ افراد کے لیے ایک خوش کن خبر سامنے آئی ہے۔۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کی گئی تصاویر میں چھ بالغ گریٹ انڈین بسٹرڈز کو چولستان کے قدرتی ماحول میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ماہرین حیاتیات کے مطابق گریٹ انڈین بسٹرڈ دنیا کے انتہائی نایاب اور معدومی کے خطرے سے دوچار پرندوں میں شامل ہے۔

ملک بھر سے سے مزید