اسلام آباد( رانا غلام قادر) وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا ء الر حمن نے متروکہ وقف املاک بورڈ میں ایک چوکیدار کو جونیئر کلرک کے عہدے پر ترقی دینے کے معاملہ کی انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔ذرائع کے مطابق شاہد محمود چوکیدار کو خلاف ضابطہ ایل ڈی سی کے عہدہ پر ترقی دی گئی۔ اس الزام کی تحقیقات کیلئے وزارت مذہبی امور کے جوائنٹ سیکرٹری محمد بخش سانگی کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے۔