برمنگھم (نیوزڈیسک ) دعوت اسلامی کے فلاحی شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن برطانیہ کے سربراہ سید فضیل رضا عطاری نے کہا ہے کہ دعوت اسلامی کے کام کی گونج امریکا تک پہنچ چکی ہے‘تمام ایوارڈز اور اسناد بانی دعوت اسلامی امیر اہلسنت مولانا الیاس عطار قادری اور ایف جی آر ایف سے وابستہ ایک ایک شخص کے نام کرتا ہوں‘ اگر مجھے دعوت اسلامی جیسی تحریک میسر نہ ہوتی تو یہ تمام کام کرنے ناممکن ہوتے ۔