کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ذرائع کے مطابق پاورپلانٹس میں آرایل این جی کی کم کھپت پر پٹرولیم ڈویژن کو پریشانی کا سامنا ہے کیوں کہ کم آف ٹیک کے نتیجے میں سوئی نادرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کا سسٹم تیزی سے بھر رہا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر (ٹیک گیس) صلاح الدین خان کے مطابق ایس این جی پی ایل مسلسل یہ رپورٹ کر رہی ہے کہ پاور سیکٹر کی آر ایل این جی کھپت جولائی 2025 کے لیے اس کی 600ایم ایم سی ایف ڈی کی طلب کے مقابلے میں کم ہے۔ایس این جی پی ایل نے 15جولائی 2025کو لکھے گئے خط میں اعادہ کیا کہ 16جولائی 2025کو کھپت 327ایم ایم سی ایف ڈی رہی، جبکہ ماہانہ اوسط 501ایم ایم سی ایف ڈی رہی، جس سے اضافی گیس جمع ہو رہی ہے۔